Home / News / وزیر اعظم نواز شریف کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

وزیر اعظم نواز شریف کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 ستمبر 2016ء): بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو پاکستانی فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔وزیر اعظم نواز شریف نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہیدہونے والے فوجی اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج اپنے ملک کے دفاع کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی افواج کا مقابلہ کرنے اور ملک کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

About admin

Check Also

UN calls for Pak-India dialogue to end Kashmir dispute

UN calls for Pak-India dialogue to end Kashmir dispute

UNITED NATIONS: Urging Pakistan and India to resolve Kashmir conflict through a process of dialogue, …