Home / Uncategorized / ملتان میں لڑکی نے جنس تبدیل کروا کے اپنی کلاس فیلو سے شادی رچا لی

ملتان میں لڑکی نے جنس تبدیل کروا کے اپنی کلاس فیلو سے شادی رچا لی

ملتان میں لڑکی نے جنس تبدیل کروا کے اپنی کلاس فیلو سے شادی رچا لیf

ایکسپریس نیوز کے مطابق تونسہ شریف کی رہائشی عائشہ نے جنس تبدیل کروا کے اپنا نام منہیل رکھ لیا اور اپنی کلاس فیلو ناذیہ سے شادی رچا لی۔ جنس کی تبدیلی کے بعد اپنی کلاس فیلو سے شادی کرنے والے منہیل کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر آج نشتر اسپتال کے میڈیکل بورڈ کےسامنے پیش کیا جائے گا اور کل اس کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

گزشتہ سماعت پر لڑکی سے لڑکا بننے والا نوجوان میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جس پرعدالت نے اسے گرفتارکر کے میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب عائشہ سجاد نے عدالت میں درخواست دائرکی تھی کہ اس نے ناذیہ سے پسند کی شادی کی تھی جس پر والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرا دیا تھا جب کہ لڑکی عائشہ کی ماں نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کی بیٹی کی جنس تبدیل نہیں ہوئی۔

About admin

Check Also

LOSE 10-15 KG WEIGHT IN A MONTH